پارلیمانی لیڈر سبطین خان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر 

  پارلیمانی لیڈر سبطین خان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا۔ سبطین خان کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کے نام دئیے تھے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں نظریاتی گروپ نے سردار سبطین خان کا نام دیا تھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں نے نظریاتی گروپ کے تحفظات کے پیش نظر سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔
سبطین خان 

مزید :

صفحہ اول -