جامعہ اردو کے ڈپٹی کنٹرولر عطاء محمد گورمانی ریٹائر ہوگئے
کراچی (نمائندہ خصوصی) جامعہ اردو کراچی کے انچارج ڈگری سیکشن اور ڈپٹی کنٹرولر عطاء محمد گورمانی 42سالہ ملازمت کے بعد آج ریٹائر ہورہے ہیں۔ انہوں نے اپنا کیریئر درجہ چہارم ملازم کی حیثیت سے دسمبر 1981میں شروع کیا تھا بعد میں ترقی کرتے ہوئے مشین آپریٹر، جونیئر کلرک، اسسٹنٹ، اسسٹنٹ کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر رہے۔ اس حوالے سے عطاء محمد گورمانی نے تدریسی و غیر تدریسی عملے بالخصوص بوستان علی ہوتی، یوسف بلوچ، خادم کیانی، سابق پرنسپل خلیل اللہ کا شکریہ ادا جن کے تعاون اور رہنمائی کی وجہ سے ان کے کیرئیر کو دوام ملا اور وہ ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے تک پہنچے۔ کیرئیر کے دوران ان اپنی تعلیمی قابلیت میٹرک سے ایم اے ایل ایل بی تک بڑھائی۔