حضورؐکی شان میں گستاخی‘شکرپورہ میں احتجاجی مظاہرہ

    حضورؐکی شان میں گستاخی‘شکرپورہ میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پی کے68 وی سی شکرپورہ میں گزشتہ روزچیئرمین فزاد خان 'دامان افغانی کے چیئرمین کاظم خان 'حڑکئی کے زاہداللہ اور خان ولی کی قیادت میں بھارت میں شان رسالتﷺ میں گستاخی کیخلاف دامن افغانی ' خڑکئی ' شکرپورہ اورمین روڈشاہ عالم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں سینکڑوں کارکنوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکا نے شان رسالتﷺ کے حق اور گستاخی کرنے والی ملعونہ مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور شاہ عالم مین روڈ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت میں شان رسالتﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی ملعونہ مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے سے چیئرمین فزاد خان ' کاظم خان نے بی جے پی کے رہنماں کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مودی سرکار، ان کی جماعت اور نظریہ انسانیت دشمن، انتہا پسند اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضوﷺرمحسن انسانیت اور رحمت اللعالمینﷺ ہیں، جن کا پیغام امن، انسانی حقوق اور عالمی رواداری کا درس دیتا ہے،یہ اقدام اربوں مسلمانوں کی دل آزاری، انسانیت دشمنی ہے، او آئی سی، عالمی ادارے اور دیگر تنظیمیں مودی حکومت اور ان کے رہنماں کے بیانات اور اقدامات کا نوٹس لیں۔