کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ نے غیرسنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، حماد اظہر

کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ نے غیرسنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، حماد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی غیرسنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی آج بوگس اور غیر سنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 650 پوائنٹ گر جکی ہے اور ڈالر انٹر بینک میں 204 روپے کا ہو گیا ہے۔
حماد اظہر