کراچی لائے جانیوالے لاکھوں کے دیسی اور پہاڑی طوطے ضبط

کراچی لائے جانیوالے لاکھوں کے دیسی اور پہاڑی طوطے ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر کراچی منتقل کیے جانے والے 2 لاکھ روپے مالیت کے دیسی اور پہاڑی طوطے قبضے میں لے لیے ہیں۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں بہاولپور پنجاب سے کراچی بھیجے گئے طوطے مسافر بس سے تلاشی کے دوران ضبط کیے گئے، اسمگلروں نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے شپمنٹ کے ڈبے پر بہاولپور وائلڈ لائف کا دیا ہوا لائسنس چسپاں کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی روڈ ٹرانزٹ کیلیے قوانین موجود ہیں جن پر عمل درآمد سے جنگلی حیات کی بلیک مارکیٹنگ کا قلع قمع ہوگا ضروری ہے کہ روڈ ٹرانزٹ میں مطلوبہ دستاویزات شامل ہوں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے اوریجن کے تعین میں مدد ملے، مذکورہ جرم کے سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل جاری جاری ہے۔محکمہ جنگلی حیات سندھ کے انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق تحویل میں لیے گئے 18 بڑے اور 8 چھوٹے طوطے دیسی اور پہاڑی نسل کے ہیں ان شامل ہیں، ضبط کیے گئے طوطوں کی مالیت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔