منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز کی ضمانت کنفرم
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کنفرم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شہادت میسر نہیں،کرپشن، رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر ٹرائل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے،تفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آجتک یہ نہیں لکھا کہ انہیں تفتیش کیلئے ملزمان کی حراست درکار ہے،تفتیشی افسر نے کہیں نہیں لکھا کہ مزید تفتیش کیلئے شہباز شریف و دیگر ملزموں کی گرفتاری مطلوب ہے شہباز شریف سمیت دیگر کو گرفتار نہ کرنے کے حقائق کو پراسکیوٹر اور تفتیشی نے عدالت میں تسلیم بھی کیا، شریک ملزمان پر پر اعانت جرم کا الزام ہے، مسرور انور سمیت 14 شریک ملزموں کا جرم شواہد سے ثابت ہونا باقی ہے، مرکزی ملزموں کی ضمانتیں کنفرم ہونے کے بعد شریک ملزموں کو گرفتار کرنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا، تحریری فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کا اثر ٹرائل پر نہیں ہو گا۔
ضمانت کنفر م