بجٹ پرعلی محمد خان اور روحیل اصغر اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے
لاہور (جاوید اقبال + شہزاد ملک سے )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت جس دن سے ہمارے اوپر مسلط کی گی ہے یہ تو روزانہ کی بنیادوں پر منی بجٹ عوام پر برسارہی ہے آپ خود بتائیں کہ یہ لوگ جس دن سے آے ہیں تو اس دن سے ہی روز آٹا,گھی,اشیاے خوردونوش اور ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔وہ "ایشو آف دی ڈے "میں اظہار خیال کررہے تھے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ روحیل اصغر نے " ایشو آف دی ڈے " میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوام دوست بجٹ ہے جتنا کم وقت ہماری حکومت کو ملا اور جس قدر کم وسائل ہماری حکومت کو ملے اس کے باوجود جہاں تک ممکن ہو سکا ہم نے ایک ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے۔