ایرانی فضائی حدودکے قریب قطر ایئر ویز کے مسافر طیارے کے انجن میں خرابی ، کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز 629 ایرانی حدود کے قریب تھی کہ انجن میں خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹ نے کراچی ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر کپتان نے طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کروایا ، طیارے میں 200 مسافر سوار ہیں، مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، ٹیکنیکل عملہ طیارے کے انجن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔