سندھ پولیس نے بھی اپنی ہاﺅسنگ سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

سندھ پولیس نے بھی اپنی ہاﺅسنگ سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا
سندھ پولیس نے بھی اپنی ہاﺅسنگ سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے اپنی ہاﺅسنگ سکیم بنانے اور اپنا ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یہ اقدام سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ 
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ”میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہوں اور زیرالتواءہاﺅسنگ پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ڈیپارٹمنٹ بہت جلد ایک سکیم شروع کرے گاجس میں زیادہ سے زیادہ ہاﺅسنگ یونٹس ہوں گے تاکہ پوری ٹیم کو رہائش مل سکے۔“
غلام نبی میمن نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایسی ہاﺅسنگ سکیمیں شروع کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں جن میں آسان اقساط پر پولیس اہلکاروں کو گھر دیئے جا سکیں۔اس کے علاوہ ایک ہیلتھ کارڈ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس پر پولیس افسران و اہلکار پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنا بہترین علاج کرا سکیں گے۔ اس کارڈ کی زیادہ سے زیادہ اڑھائی لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جا سکے گا۔