بھارتی تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی

بھارتی تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی
بھارتی تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائے(اے پی پی) بھارت میں تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی۔ بھارتی پولیس کے مطابق سائی پرشانت نے اپنے گھر میں کسی مشروب میں زہر ملا کر پی لیا۔ سائی پرشانت نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ سائی پرشانت نے تامل ٹی وی سیریلز انا ملائی ‘ سلوی اور اراسی کے ساتھ ساتھ تامل فلموں نیرم ‘ تھگڑی اور واڈا کری میں بھی اداکاری کی ۔ انہوں نے دل دل د نا دھل نامی ٹی وی شو کی بھی میزبانی کی۔ پولیس کے مطابق سائی پرشانت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کلپاک میڈیکل کالج منتقل کردی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -