امریکہ میں آگ کا طوفان

امریکہ میں آگ کا طوفان
امریکہ میں آگ کا طوفان
کیپشن: fire

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

 
مسوری(بیورورپورٹ) برطانیہ میں سماجی رابطہ کے لئے آن لائن سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی (انسٹاگرام) کی صارف نے ناقابل یقین آگ کے طوفان کی تصویرشائع کر دی۔ جینی کوپلین نے اس حیرت انگیز واقعہ کی منظر کشی کی، جسے ”شیطانی آگ“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس بارے میں جینی نے تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ ”میں نے زندگی بھر اس سے زیادہ خوفناک چیز نہیں دیکھی۔ میں ایک کھیت کے قریب سے گزری، جہاں کسان اپنی فصل کو آگ لگا رہا تھا، اس کی تصویر بنانے کے لئے میں تھوڑی دیر رکی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہوا نے اس آگ کو ایک لکیر کی صورت میں فضا میں لے جانا شروع کر دیا“۔ اس بارے میں ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ آگ کا ایسا طوفان صرف اسی صورت میں برپا ہوتا ہے، جب شدید لو تیز ہوا کے ساتھ مل کر آگ کا دائرہ پیدا کر دیتی ہے.ایسی صورتحال میں آگ کی وجہ سے گرم ہونے والی ہوا تیزی سے اوپر اٹھتی ہے اور نیچے موجود ہوا آگ کے گرد دائرہ بنا لیتی ہے۔