شاہراہ قراقر م پر کار کھائی میں جا گری ، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق: پولیس

شاہراہ قراقر م پر کار کھائی میں جا گری ، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق: پولیس
شاہراہ قراقر م پر کار کھائی میں جا گری ، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق: پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ( مانیٹرنگ ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر کار کھائی میں جا گری ۔

جیو نیوز کے مطابق شاہراہ قراقرم پر میٹھا پانی کے قریب کار گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رتیز رفتاری اور ڈرائیونگ پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ حادثے کا شکار کار بشام سے کوہستان جا رہی تھی کہ میٹھا پانی کے قریب گہرئی کھائی میں گر گئی  جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس نے عینی شاہدین کو بنیاد بنا کر بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا جبکہ کار کو صحیح طریقے سے ڈرائیو بھی نہیں کیا جا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جا گری تاہم واقعے کے بعد کار سوار 6 افرا جاں بحق ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔