تحریک انصاف نے نواز شریف سمیت خاندان کے 5افراد کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے نواز شریف سمیت خاندان کے 5افراد کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے ...
تحریک انصاف نے نواز شریف سمیت خاندان کے 5افراد کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے شریف فیملی کی5شخصیات کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت فیملی کی 5اہم شخصیات کے کاغذا ت نامزدگی کی کاپیاں حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے این اے 120کیلئے دائر کردہ کاغذات نامزدگی کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کی جائیں ، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پی پی 159 کیلئے دائر کاغذات کی کاپیاں فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے مزید بتایا کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کے این اے 119کے کاغذات جبکہ کیپٹن صفدر کے این اے 21 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی تصدیق شدہ نقول فراہم کی جائیں ۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینٹ کی ٹیکنوکریٹ سیٹ کے کاغذات نامزدگی دیئے جائیں۔محمد مدنی نے تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں جوکچھ بتایا گیا ہے حقائق اس کے برعکس ہیں تاہم کاغذات کی تحقیقات کے بعدآرٹیکل62-63کے تحت کارروائی کےلئے درخواست دیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

لاہور -