کورونا وائرس کے حملے مزید 30 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر

  کورونا وائرس کے حملے مزید 30 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے حملے ہیلتھ کئیر ورکرز پر تھم نہ سکے، تعداد میں مسلسل اضافہ،24 گھنٹوں میں مزید 30 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوگئے،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 912 تک پہنچ گئی۔ بدھ کو وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ابتک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 11 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 20 ڈاکٹرز متاثر،تعداد 486 ہو گئی، کے پی کے میں سب سے زیادہ 264 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے،پنجاب میں 184, بلوچستان میں 145، سندھ 189 اسلام آباد میں 99 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے، رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ،تعداد 146 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے دیگر 280 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 198 ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا کو شکست دی، اور ڈسچارج ہو گئے، میڈیکل سے وابستہ 146 افراد مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج ہیں،تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق 557 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔
ہیلتھ کئیر ورکرز

مزید :

صفحہ آخر -