تمام جلسے و جلوس ،مجالیس اور ریلیاں نکالنے کی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی موقع پر ہی کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

تمام جلسے و جلوس ،مجالیس اور ریلیاں نکالنے کی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں ...
تمام جلسے و جلوس ،مجالیس اور ریلیاں نکالنے کی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی موقع پر ہی کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )حکومت سندھ کی دی گی ایس او پیز پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جائے گا اور تمام جلسے و جلوس ،مجالیس اور ریلیاں نکالنے کی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر قانونی کارروائی موقع پر ہی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے 21 رمضان شہادت یوم علی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کا نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے اس کے پیش نظر ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی زمہ داری کا احساس کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ جلسے و جلوس ، اجتماعات اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہے اور تمام عقیدت مند حکومت کی دی گی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ، انہوں نے کہا خلاف وزری کرنے والے کے خلاف سختی سے نمٹا اور قانونی کاروائی موقع پر کی جائے گی اور مجلیسوں کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں ۔

اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے تمام مذبہی اجتماعات پر پابندی ہے اور امام بارگاہوں کے منتظمین حکومت کا ساتھ دیں اور دی گئی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہونگے اور خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود امام بارگاہوں کے منتظمین سید اشتیاق علی شاھ ، سید زوالفقار علی شاھ، زمان کھوسو اور دیگر نے حکومت سندھ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ، اجلاس میں پاکستان آرمی کے میجر نوید ، پاکستان رینجرس کے ڈی ایس آر غازی خان ، آئی بی انچارج غلام قادر ، اسپیشل برانچ نظام الدین ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد شیخ، ،ڈی ایس پیز اوردیگر آفسران نے شرکت کی ۔