پی ایس ایل7، پی سی بی کو 2 ارب سے زائد مالی فائدہ ہوا

پی ایس ایل7، پی سی بی کو 2 ارب سے زائد مالی فائدہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے ہونے والا نیٹ پرافٹ تقریبا 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی سی بی کے پاس 15بلین ریزروز ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں بارہ ارب روپے تھے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 اور پی ایس ایل 6میں اکاؤنٹنگ لاس سات سو ملین  روپے کا ہوا ہے۔ کوویڈ 19کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں اور تقریبا ایک ارب روپے کے اخراجات برادشت کیے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجما ن نے مزید کہا کہ لیگ نے توقعات سے بڑھ کر آمدن حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لیگ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔