کاشتکار السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں،ماہرین کی ہدایت

کاشتکار السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں،ماہرین کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ السی کی کاشت 15نومبر تک مکمل کرلینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرا زمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی 1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2 سے3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اسے2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں

تاکہ زمین نرم اور بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہوسکے، انہوں نے بتایا کہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہوناچاہئے، نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی ومشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
lh/hma/hab 1555

مزید :

کامرس -