فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے واقعات عدالتوں کیلئے چیلنج ہیں:مجیب الرحمان شامی

فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے واقعات عدالتوں کیلئے چیلنج ہیں:مجیب الرحمان ...
فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے واقعات عدالتوں کیلئے چیلنج ہیں:مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ فیصل آباد اورگوجرانوالہ کے واقعات عدالتوں کیلئے چیلنج ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے واقعات عدالتوں کیلئے چیلنج ہے جنہوں نے یہ دہشت گردی کی ہے ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف پرچے درج کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کی نشستوں پر تحریک انصاف کی کامیابی واضح ہے ، ماسوائے کہ تحریک انصا ف کی دوچار ارکان بغاوت کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شریف جب تک زندہ تھے وہی کاروبار کے تمام معاملات کو دیکھتے تھے اور جو شریف فیملی کو جانتا ہے ، وہ اس بات سے آگاہ ہے ۔

مزید :

قومی -