سبزیوں پھلو ں کی قیمتو ں میں اضافہ،ادرک950روپے کلو تک پہنچ گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) مارکیٹ میں ہر چیز سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت ہو رہی ہے،سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں اور تین پھلوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، بازار میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، ٹماٹر 180 روپے کلو، لہسن چائینہ 850 روپے، پیاز 160، ادرک تھائی 950، سبز مرچ 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، پالک 60 روپے، مٹر 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔برائلر ایک ہی روز میں 21 روپے کلو مہنگا ہوکر 511 روپے فی کلو ہو گیا، اسی طرح انڈے 2 روپے درجن مہنگے کرکے 334 روپے درجن میں دستیاب ہیں۔ کیلا درجہ اول 150 روپے درجن، پپیتا 380 روپے، کھجور ایرانی 550 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔