سموگ سے سانس اور جلد کے امراض پھیل رہے ہیں،حسن اشرف
لاہور (خصوصی نمائندہ) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن ا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سموگ کی وجہ سے لوگ سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو ہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ چین کے سائنسدانوں اور ماہرین ماحولیات سے فوری مدد لی جائے اگر اس مہلک سموگ کا ذمہ دار ہمسایہ ملک ہے تو اس سے سفارتی سطح پر بات چیت کی جائے یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے روز بروز بڑھتی ہوئی سموگ کی لہر نے شہریوں کی صحت کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے آلودگی میں موجود زہریلے ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو کر دمہ، برونکائٹس، اور دیگر سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں خاص طور پر بچوں، بزرگوں، سانس کے مریضوں کیلئے خطرات زیادہ بڑھ گئے ہیں۔