فورسزپر حملوں میں ملوث دہشت گرد کمانڈر عظمت جھڑپ میں ہلاک
بونیر (ویب ڈیسک) تھانہ پیر بابا کے حوالدار گلزار کو قتل اور سپاہی اول زیب کو زخمی کرنے والے حملہ آوروں میں سے ایک اہم ملزم اور پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب کمانڈر عظمت رات گئے پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او بونیر خالد محمود ہمدانی نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات پولیس پر حملہ کے بعد فوری طور پر ایس ڈی پی او غلام احد اور ایس ایچ او تھانہ پیر بابا کے نگرانی میں بھارتی نفری کے ساتھ پورے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کیا اور بمقام بلوخان آمنا سامنا ہونے پر شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تو پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ علاقے مینش رپسندوں کو کسی صورت بھی کارروائی کرنے نہیں دیں گے اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنوجائزہ لے کر عوام کی جان اور مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے شرپسند کے بارے میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ شرپسند کمانڈر عزیز الرحمان کا قریبی ساتھی تھا اور بونیر پولیس سمیت کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔انہوں نے علاقہ عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی طرح سے بھی خوف کا شکار نہ ہو اور دیرپا امن کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کا پیچھا کیا جائے گا اور ہر حال میں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔