اپوزیشن جتنا چاہے شور شرابا کرے ،ان سے پائی پائی کا حساب لینگے:شوکت یوسفزئی
شانگلہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر محنت وثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل روشن،عمران خان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے،اپوزیشن جتنا چاہے شور شرابا کرے ،ان سے پائی پائی کا حساب لینگے۔
شانگلہ بشام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرخیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاست کرنے والوں نے یہاں پسماندگی کےسواکچھ نہیں کیا،ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور شانگلہ کی تقدیر بدلنا ہے،آئندہ تین سالوں میں شانگلہ کی محرومیاں ختم کرکے یہاں ترقی کا سفر شروع ہوگا،شانگلہ میں سڑکوں کی تعمیر سکول،ہسپتال اور کالجز بناکر ریکارڈ قائم کروں گا جس سے یہاں کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت حکومت ملی جس وقت خزانہ خالی اورملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا،ہم نے گردشی قرضوں پر سود دے کر ملک کو فائدہ پہنچایا،اب ملک کا مستقبل روشن ہوگا اور عمران خان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریںگے۔
شوکت یوسف زئی نےکہاکہ اپوزیشن شور مچا رہی ہےکہ ملک نہیں چل رہا،اپوزیشن جتناچاہےشورشراباکرےان سےپائی پائی کاحساب لینگے،کورونا وائرس کے وباء میں جہاں پوری دنیا مکمل طور پر بند ہوگئی تھی،وہاں وزیراعظم عمران خان کی بہترحکمت عملی اورعوام دوست پالیسیوں سے ایسے اقدامات کیے جس سے آج پاکستان محفوظ ہے جبکہ پوری دنیا اب بھی اس وائرس کی زد میں ہیں۔