وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی خرم خان لغاری مستعفی ہو گئے،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردارخرم سہیل خان لغاری نے استعفی دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سردار خرم سہیل لغاری نے معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، سردارخرم لغاری اپنے حلقے میں کام نہ ہونیکی وجہ سے ناراض تھے۔ خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کیاگیاتھا تاہم ایک روزبعد ہی خرم لغاری نےپرائس کنڑول کےنمائندےکاعہدہ بھی چھوڑدیا۔سردار خرم لغاری نےکہاکہ حلقےمیں مصروفیت کی وجہ سے عہدے نہیں سنبھال سکتا،تاہم ان کا شکوہ تھا کہ بیورو کریسی فون سننے کی روادارنہیں تھی۔