وہاڑی، ایپکا ملازمین کا اکاؤنٹس افسروں کیخلاف مظاہرہ، ریلی

وہاڑی، ایپکا ملازمین کا اکاؤنٹس افسروں کیخلاف مظاہرہ، ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)  ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں افسران اور عملہ کی جانب سے جاری مبینہ کرپشن،بدعنوانیوں اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ملازمین نے اکاونٹ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا تھا مظاہرین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا دوپہر کے وقت ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی،جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر،سینئیر رہنما رانا ناصر محمود،شیخ مظہر حسین،زاہد انور گجر،رانا عمر دراز اور محمد صہیب کی قیادت میں ملازمین نے اکاونٹ آفس سے ڈی سی آفس(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
 تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر اکاونٹ افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر طیب بھٹی نے کہا کہ اکاونٹ آفس میں نیب زدہ لوگ مال بنانے میں مصروف ہیں جنہوں نے تمام اداروں کو یرغمال بنا کر رشوت اور چور بازاری شروع کر رکھی ہے اکاونٹ افسران بیوہ اور یتیم بچوں سے بھی پیسے لینے سے باز نہیں آتے اور دھڑلے کے ساتھ پیسے لیتے ہیں اگر کوئی ملازم انکار کرے تو اس کو بلیک میل کرنے سمیت چکر لگوا کر خوار کیا جاتا ہے ایسا ہی واقعہ محکمہ ایجوکیشن کے ملازم راشد کے ساتھ پیش آیا ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر ٹو اعجاز بھٹی نے سی ای او ایجوکیشن کو استعمال کرکے راشد کو معطل کروادیا ہم اکاونٹ آفس میں تعینات عملہ کے تبادلہ تک احتجاج جاری رکھیں گے ملازمین کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے نوٹس لیتے ہوئے ایپکا ملازمین کے ساتھ مذاکرات کئے اور معطل ملازم راشد کو فوری بحال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ٹو اعجاز بھٹی کے خلاف اے ڈی سی جی کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر ایپکا ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھرنا ختم کردیا۔
اعلان