پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند  تمام طلبہ انٹری ٹیسٹ میں فیل 

پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند  تمام طلبہ انٹری ٹیسٹ ...
پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند  تمام طلبہ انٹری ٹیسٹ میں فیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن سٹڈیز سے پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی مگر کوئی بھی  70 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا ، فیل ہونے والوں میں درجنوں فیکلٹی ممبران بھی شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کےحوالے سے کہا طلبہ نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا۔طلبہ الزام لگا رہے ہیں کہ انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر یونیورسٹی انتظامیہ نے خود لیا ہے ،  داخل نہ کرنے کے پلان کے باعث آؤٹ آف کورس سوالات دیے گئے، ٹیسٹ سے تین دن پہلے نصاب تبدیل کر دیا گیا ۔