بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے" ایکس "پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگست 2023میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2.0کا مطالبہ کیا،میثاق جمہوریت2.0کے مطالبے کا مقصد میثاق کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سوسائٹی کی سفارشات میں ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا۔ وفاقی آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی تھی،عدالتی اصلاحات کیلئے سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے ہے۔