کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغواء، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغواء، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر ...
کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغواء، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواءکاروں کی فائرنگ سے 1شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مصامیر اور اس کے والد کو شاہ فیصل پل سے اغواءکیا تھا جبکہ ملزم ایس پی نمبر پلیٹ کی سفید کار میں سوار تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اغواءکار باپ بیٹے سے ان کے اکاو¿نٹ کی تفصیلات پوچھتے رہے جس کے بعد اغواء کاروں نے رزاق آباد کے قریب والد کو گاڑی سے اتار کر مصامیر پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں مصامیر زخمی ہوگیا۔
زخمی مصامیر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے کہ جس میں زخمی شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس سے پیسے لے لئے اور جاتے ہوئے ہاتھ اور پیر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔