حکومت سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں، راجہ بشارت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہاہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بانی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ راہداری ضمانت لینے پشاور ہائیکورٹ آیا ہوں،آج پارٹی کا اہم اجلاس ہے اسلام آباد احتجاج سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق خدشات ہیں جس پر اجلاس میں بات ہو گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بانی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں ، بانی پی ٹی آئی کے بیمار ہونے اور کئی دیگر مسائل کی بھی اطلاعات ہیں۔