پی آئی اے کی نجکاری!

پی آئی اے کی نجکاری!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیراعظم نے ماضی کی مایہ ناز ایئر لائن پی آئی اے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق آئندہ اس ایئر لائن کا نظام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔ کمپنی کے26فیصد حصص فروخت کر کے اس کا انتظام بھی خریدار کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مطابق ایئر لائن کا اربوں روپے کا خسارہ ناقابل برداشت ہے، ہزاروں افراد بھرتی کر کے اس کا بوجھ بہت زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اِس لئے اس کی بہتری کے لئے نجکاری ضروری ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے لئے بیل آﺅٹ پیکیج بھی متعارف کرائے گی، جس سے کمپنی میں گولڈن ہینڈ شیک کا فارمولا نافذ کر کے ملازمین کی تعداد کو مقررہ حدود میں لایا جائے گا۔
پی آئی اے کی بہتری کے لئے جو بھی اقدام ہو گا قوم اس کی حمایت کرے گی، لیکن اس سے روزگار متاثر ہوا تو احتجاج ہو گا اس لئے گولڈن ہینڈ شیک ضروری اور پہلے ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ نجکاری بھی شفاف تر ہونا ضروری ہے۔

مزید :

اداریہ -