جمشید چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے گاڑیوں ,موٹر سائیکل سوار کارکنوں کے قافلے کی ریلی میں شرکت ،خصوصی فلوٹ توجہ کا مرکز بنا رہا

جمشید چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے گاڑیوں ,موٹر سائیکل سوار کارکنوں کے قافلے ...
جمشید چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے گاڑیوں ,موٹر سائیکل سوار کارکنوں کے قافلے کی ریلی میں شرکت ،خصوصی فلوٹ توجہ کا مرکز بنا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں این اے 124سے درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنوں کے قافلے نے عمران خان کی زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی،  این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے کوارڈی نیٹر مسرت چیمہ کی قیادت میں بھی یونین کونسل 64کے مرد و خواتین کارکنوں نے ریگل چوک کے استقبالیہ کیمپ میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

مزید پڑھیں:داتا دربار جا رہا ہوں،میرے ساتھ کوئی کارکن جا نا چاہ رہا ہے تو اس کو روکوں گا نہیں ،یہ کوئی ریلی نہیں ہے:عمران خان

تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں آنے والے کارکنوں نے پارٹی پرچم ، عمران خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی تصاویر والے فلیکسز اور کتبے اٹھا رکھے ۔ جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں کارکنوں نے مال روڈ انارکلی کے مقام پر بنائے گئے استقبالیہ کیمپ میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ مسرت چیمہ بھی مرد و خواتین کارکنوں کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ریگل چوک پہنچیں اور یہاں بنائے گئے استقبالیہ کیمپ میں عمران خان کی قیادت میں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ریلی میں مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے تیار کرایا گیا خصوصی فلوٹ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

مزید :

لاہور -