ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
گھر میں کچھ نحوست کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔کشیدگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے ۔آپ میلاد وغیرہ کا انعقاد ضرورکرائیں اور اونچی آواز میں سورہ رحمن بھی لگائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بے روزگار افراد آج ضرور قسمت آزمائی کریں۔انشاءاللہ آج نصیب زوروں پر دکھائی دیتا ہے۔آ پکا اٹھایا گیا قدم ہرصورت کامیابی عطا کردے گا،بحکم خدا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری میں تبدیلی والے ضرر قسمت آزمائی کریں۔آپ کی کوشش سے نوکری میں تبدیلی ضرور آئے گی۔تبدیلی کرنی بھی چاہیے ،اس وقت بے حد فائدہ مند رہے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچانک رقم کا حصول ممکن ہوگا۔بیرون ملک تعلیم یا نوکری کی غرض سے جانے والے کوشش ضرور کریں۔آج ہرحال میں ان کو خوشخبری مل جائے گی۔لازمی
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ہوسکے تو کسی غریب کے گھر میں اپنی حیثیت کے مطابق راشن ضرور ڈال دیں اور قبرستان میں کیڑوں مکوڑوںکو بھی خواک ڈالیں،دور ہو جائیں گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جب کوئی راستہ دکھائی نہ دیں تو صرف استخارے کی مددلینی چاہیے۔اللہ پاک سے خصوصی مدد صرف اسی ذریعے سے ملتی ہے آج آپ ایک بندگلی میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو نصیب میں ہو وہ تو ہو کر رہے گا اور ضرورت سے زیادہ اپنے آپ کو مشقت میں بھی مت ڈالیں۔آج جو ہاتھ لگے ،اس کو انعام سمجھ کررکھ لیں، فائدہ ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر فیصلہ مت کریں۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس کا کیا انجام ہوگا۔ابھی چند دن ہیں آپ کے پاس سوچنے کے لئے، صبر سے کام لے کر فیصلہ کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو کچھ بویا ہے کاٹے گئے وہی یہ تو دستور قدرت ہے اور ابھی کچھ وقت آپ کے ہاتھوںمیں ہے۔اللہ پاک سے معافی مانگ لیں،شائد نصیب بدل جائے، غلطی کا احساس پیدا کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
عدالتی معاملات چاہے کتنے بھی خراب کیوں نہ لگ رہے ہیں۔اس میں صرف وقت کا ضیاع ہے نقصان کچھ نہیں ہوگا۔آپ بحکم خدا مکھن میں سے بال کی طرح نکل آئیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
تبدیلی ملنے والی ہے۔آپ ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھیں۔اس وقت آپ سرے پر بیٹھے ہیں اور انشاءاللہ کسی وقت بھی کوئی اچھی خوشخبری ضرور مل جائے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
عزت بحال ہوگی۔دفتر ماحول میں جو کشیدگی محسوس کی جارہی تھی۔وہ ختم ہوگی۔پرانا ایک راستہ دوبارہ آپ کے لئے کھل جائے گا۔خواہشمند سفر کرسکیں گے۔