آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے آئینی ترامیم سے متعلق مسودے کو مکمل مسترد کردیا ۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام چیزوں کو مشاورت سے آگے بڑھائیں گے،ملک کے حالات سب کو پتہ ہیں،جے یو آئی اور پی ٹی آئی پا رلیمنٹ کے اندر جو کریں گے مل کر کریں گے،آئینی ترمیم پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے گھر پر بہت کھانا کھایا ہے،اسی لیے آج مولانا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،عارف علوی بھی ہمارے ساتھ ظہرانے میں شریک ہوئے،اپوزیشن سے آئینی ترامیم چھپائی جا رہی ہیں،انہوں نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو بھی اندھیرے میں رکھا،مضبوط پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی ہونا ضروری ہے۔