الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کی وضاحت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت لینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت پر سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن لاء اور لیگل ٹیم شریک ہوئے۔
روزنامہ جنگ کے کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر پر غور کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت کے جواب میں سپریم کورٹ کے 14 ستمبر کا آرڈر پر زیر غور آیا۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی پر بھی غور ہوا۔
اجلاس میں قانونی نکات اور مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کمیشن نے لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔