مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، سابق سفیر  ملیحہ لودھی نے بھارت کے حوالے سے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی 

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، سابق سفیر  ملیحہ لودھی نے بھارت کے حوالے سے اہم ...
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، سابق سفیر  ملیحہ لودھی نے بھارت کے حوالے سے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر  میں انتخابات کےسے متعلق  سابق سفیر  ملیحہ لودھی نے بھارت کے حوالے سے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی ۔

 ایک دہائی بعدمقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، کیا ان انتخابات سے بھارت اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گا؟ اس حوالے سے "جیو" کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں ہمیں کچھ نئے پہلو بھی نظر آرہے ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے بھارت 19 اگست کے اقدام کو مستحکم نہیں کر پائے گا،جماعت اسلامی جس پر پابندی ہے وہ پہلی دفعہ حصہ لے رہی ہے،جتنی بڑی تعداد میں اس مرتبہ آزاد امیدوار ہیں پہلے کبھی کسی الیکشن میں اتنی تعداد دیکھی نہیں گئی ۔ اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم میں نہیں سمجھتی کے ان انتخابات سے بھارت جو ان کا 19اگست 2019میں اٹھایا گیا غیر قانونی قدم تھا اس کو وہconsolidate (مضبوط و مستحکم ) نہیں کر پائیں گے ۔