سپریم کورٹ، مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے،رجسٹرار آفس نے درخواست پر 8اعتراضات عائد کر دیئے۔
سما ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ قانون سازی کااختیار مقننہ کے پاس ہے،کسی قانون سازی سے پہلے اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا،رجسٹرار کا مزید کہناتھا کہ درخواست میں مفروضوں پر بات کی گئی،وفاق،صوبوں، صدر مملکت کو فریق بنایا گیا جو پارلیمان کے رکن نہیں،مقننہ کا قانون سازی کااختیار قانون بننے سے پہلے محدود نہیں کیا جا سکتا۔