لاہور، سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی ہلاک

لاہور، سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی ہلاک
لاہور، سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)باغبانپورہ کے علاقے شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مسکان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور بچی کےوالد نے ملزمہ آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مسکان کے والد اور سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور زیر حراست جوڑے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔