علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 
علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے  علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جس میں علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔

دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -