عدالتی اصلاحات سے متعلق ترمیم کی منظوری کا معاملہ، شہبازشریف نے بڑا حکم جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالتی اصلاحات کی منظوری کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا اور تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات پر پیکیج اور پارلیمان سے منظوری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔اجلاس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشایئہ بھی دیا جاے گا ، جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی دعوت دی جاے گی۔ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت نے ارکان کی مکمل حاضری کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔