ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا وہ افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری 

ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا وہ افغانستان سے ...
ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا وہ افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ڈرامے بازی بند کریں علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا ہے وہ افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود کہا میں وفاق اور اس کی خارجہ پالیسی کو کچھ نہیں سمجھتا۔ یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ کے پی کے کا وزیراعلٰی کہتا ہے میں اپنی مرضی کے فیصلے کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ اپنے نالائق وزیراعلٰی کو بتائیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی وفاق بناتا صوبے نہیں۔ اپنے صوبے کی بہتری کے لیے سفیروں سے ملاقات کرنا اچھی بات ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جانا وفاق کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔  کسی صوبے کے وزیراعلٰی کا ازخود ملکی پالیسی کے خلاف  بات کرنا اینٹی سٹیٹ جانے کے مترادف ہے۔ دوسرے ملک کے نمائندوں کے ساتھ کسی صوبے کے وزیراعلٰی کا وفاق کو بائی پاس کرکے ملنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ہمیں نظر آرہا ہے آپ لوگ کس ایجنڈے پر چل رہے ہیں،  ہم نے آنکھیں بند نہیں کی ہوئیں۔ قوم بھی آپکا ڈبل سٹینڈرڈ اور مکاریاں جان چکی ہے۔