جعلی ڈگری کیس 11 سابق ارکان ڈی نوٹیفائی ¾ مراعات واپس لینے کی ہدایت

جعلی ڈگری کیس 11 سابق ارکان ڈی نوٹیفائی ¾ مراعات واپس لینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے ¾تمام ارکان کو تنخواہیں اور مراعات بھی واپس کرنا پڑیں گی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ڈی نوٹیفائی کئے جانے والوں میں 3 سینیٹر، 5 اراکین پنجاب اسمبلی، 2 سندھ اور 1 بلوچستان اسمبلی کا رکن شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے ثمینہ خاورحیات، شبینہ خان، رانا اعجاز ،سیمل کامران اور شمائلہ رانا ¾سندھ سے نادرمگسی اور بشیراحمد کو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے طارق مگسی اور سابق سینیٹرز میں اسرار اللہ زہری، ریحانہ یحیٰ بلوچ، میرمحبت مری کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان گیارہ جعلی ڈگری ہولڈرز کو تنخواہیں اور مراعات بھی واپس کرنا پڑیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -