شہری سے 45 لاکھ تاوان وصول کرنیوالا اے ایس آئی نوکری سے فارغ

  شہری سے 45 لاکھ تاوان وصول کرنیوالا اے ایس آئی نوکری سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ساہی وال/سرگودھا(نمائندہ خصوصی)شہری پر ناجائز مقدمہ درج کرکے اس سے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے تھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن سرگودھا کے  اے ایس ائی رشید گجر کو نوکری سے فارغ کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے اے ایس آئی  رشید گجر نے اسلام آباد کے رہائشی نثار احمد پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا بعد ازاں مقدمہ خارج کرنے کے عوض شہری سے مبلغ 55 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس پر شہری نے اپنی جان بخشی کے عوض اے ایس آئی رشید گجر کو 45 لاکھ روپے دیے اور اپنی جان چھڑائی اختیارات کے غلط استعمال اور شہری سے تاوان لینے کا الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے اے ایس ائی رشید گجر کو نوکری سے برخاست کر دیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے کہا  کہ محکمہ میں موجود اس جیسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ ان کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

۔ادھر شہریوں نے رشوت خور کرپٹ اہلکار کے خلاف کاروائی پر  ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی اس جیسے کرپٹ بدکردار اور  رشوت خوروں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔