سٹیٹ بینک کے ذخائر میں معمولی کمی

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں معمولی کمی
سٹیٹ بینک کے ذخائر میں معمولی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں معمولی کمی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ڈالر ذخائر کی مالیت ایک لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔بینکوں کے ڈالر ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزید :

بزنس -قومی -