قوم ملکی سلامتی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فوادخٹک

قوم ملکی سلامتی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فوادخٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) تحصیل رستم میں ملک کی 72ویں جشن آزادی کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں تحصیل رستم دفتر سے مین چوک رستم تک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک کے زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پرمقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کے نارواء تسلط،بھارتی فوجیوں کے کشمیر کے مسلمانوں پرظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے رستم مین چوک پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل احتیا ر کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک، ضلعی ممبر رستم اسحاق خان، سابق ناظم سجاد سید، تحصیل ممبر ممتاز علی، قاری فتح الباری اور دیگر نے کہاکہ 72سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان ہندوستان سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرنا مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے اورپوری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی فوج کی ظلم و ستم کی طرف دلانا ہے، اگر ہندوستان نے کسی قسم کی جارحیت ہم پر مسلط کی تو پاکستانی قوم اپنی دفاع کے لئے ہر حد تک جاسکتی ہے پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔