کشمیریوں کی جدوجہد میں تیزی آگئی، آزادی کی منزل اب دور نہیں،پرویزالٰہی

کشمیریوں کی جدوجہد میں تیزی آگئی، آزادی کی منزل اب دور نہیں،پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی بربریت اور حالیہ اقدام نے کشمیریوں کا جذبہ جہاد تیز کر دیا اور ان کی آزادی کی منزل قریب ہے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کے مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آرمی چیف اور عمران خان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر رہے ہیں اور وفود بھی بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں، تمام عالمی برادری باالخصوص مسلمان ممالک کے سربراہوں، لیڈروں، او آئی سی اور مسلم امہ کو چاہئے کہ بھارتی بربریت کی صرف مذمت ہی نہ کریں بلکہ اس پر عملی طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا عالمی برادری کا فرض ہے، اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ بھارت سے اس کے وعدوں پر عمل کرائے۔
چودھری پرویزالٰہی