جعلی عامل نے خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،حالت غیر ہو گئی
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں کے قریب جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کے تشدد سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔لودھراں کے علاقے چک نمبر386 ڈبلیو بی میں جعلی عامل نے جنات نکالنے کے لیے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطبق خاتون کے سر میں درد تھا اور ساس عامل کے پاس لے گئی تھی جہاں عامل نے خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔