پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع نوشہرہ کا آج تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

  پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع نوشہرہ کا آج تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور ہوپ ضلع نوشہرہ نے آج15اگست کو نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا آج ہر صورت میں نجی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرتے لیکن کارخانے، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقامات،شاپنگ مالز، حتیٰ کہ سینما ہالز تک کیلئے ایس او پیز تیار کرکے کھول دئیے گئے ہیں لیکن تعلیمی ادارے بند رہے گے آخر کیوں کیا کورونا وائرس صرف سکولز اور مدارس میں حملہ آورہوتے ہیں آج سے نجی تعلیمی ادارے کھولیں گے یہ 50%سے زائد والدین کا بھی مطالبہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو جلد از جلد کھولیں جائیں جس کیلئے 15اگست کی تاریخ موزوں ہے روکاٹیں کھڑی کی گئی تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے اس سلسلے میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع نوشہرہ کے صدر قاضی فضل حکیم نے اپنے دیگر ساتھیوں عباس خان، سیف الاسلام، انورالحق، شاہجہان، اسد علی، کفایت اللہ، حبیب اللہ، عبدالمالک، سبحان اللہ، پرویز خٹک اور محمد عدنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 5ماہ سے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے 75ملین طلبا و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے اور ان سکولوں میں پڑھانے والے لاکھوں اساتذہ سمیت دیگر عملے کا روز گار وابستہ یہ تمام سلسلہ یک دم رک گیا جو کہ انتہائی معاشی اور تعلیمی لحاظ سے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں تعلیمی اداروں کی اس طویل بندش سے یہ تعداد دگنی ہونے کا خطرہ ہے جس سے نہ صرف چائیلڈ لیبر میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے بلکہ طلبا و طالبات کی تعیلم و تربیت کے مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل بھی پیدا ہو چکے ہیں جس کا حکومت کو بالکل ادراک نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سیکٹر کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون ختم کرکے کارخانے، مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ سینما ہالز بھی کھول دئیے لیکن بدقسمتی سے سکولز اور مدارس کھولنے پر تاحال پابندی لگا دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہحکومت کی تعلیم کے حوالے سے غیر سنجیدہ روش کی وجہ سے اور طلبا و طالبات کی تعلیم کے تحفظ کیلئے پاکستان بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیمات اور وفاق المدارس پاکستان نے ملکر نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کام کریں گی انہوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سکولز اور مدارس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کریں بصورت دیگر طلبا و طالبات کے تحفظ تعلیم کیلئے ملک نھر کے نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق آج 15اگست کو کھول دئیے جائیں گے کیونکہ ایک سروئے کے مطابق 74%والدین نے بھی سکولز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اس لئے حکومت سکولز کھونے کو اپنے ساتھ ٹکراو نہ سمجھے بلکہ ہامری سرپرستی کریں۔