کراچی‘ جشن آزادی پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی
کراچی (آئی این پی) یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد کے باسی جشن منانے کے لیئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔شہر قائد میں یوم آزادی کا جشن منانے کے لئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف مقامات پر جشن کا سماں رہا۔ دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعات ناظم آباد, نارتھ ناظم آباد, اورنگی ٹاؤن,کورنگی, لیاری, نیو کراچی اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔
ہوائی فائرنگ