امتیاز سپرمارکیٹ کی طرف سے پنجاب میں 10 نئی برانچز کھولنے کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )امتیاز سپرمارکیٹ کی طرف سے پنجاب میں 10 نئی برانچز کھولنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ان 10 برانچز میں ایک میگا سٹور شامل ہے جو اسلام آباد میں کھولا جا رہا ہے جبکہ 9سپرمارکیٹ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں قائم کیے جائیں گے۔ امتیاز سپرمارکیٹ کی یہ کاوشیں پاکستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جمانے کی ایک کوشش ہیں۔
اسلام آباد میں بنایا جا رہا میگا سٹور سٹیٹ آف دی آرٹ ریٹیل سٹور ہو گا، جس میں گھریلو استعمال کی اشیاءسے لے کر فیشن تک کی ورائٹی دستیاب ہو گی۔ اس میگا سٹور کی ٹیگ لائن’ہم لا رہے ہیں، کم ترین قیمتیں اب دارالحکومت میں‘ ہے جو غمازی کرتی ہے کہ بالآخر اسلام آباد کے شہریوں کو بھی اس سٹور کے توسط سے سستی اشیائے ضروریہ خریدنے کا ایک موقع میسر آنے جا رہا ہے۔
امتیاز اسلام آباد میگا مارکیٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی پارکنگ بنائی جائے گی۔ یہ سٹور صارفین کے لیے 21اگست 2020سے کھول دیا جائے گا۔
امتیاز سپرمارکیٹ ملک بھر میں سپرسٹورز کے ایک سلسلے کا نام ہے تاہم اب اسے ایک بڑی ریٹیل کمپنی میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس کا اعلان بھی امتیاز کی طرف سے کیا جا چکا ہے۔ ایک نئے ویژن، نئے نعرے اور نئے لوگو(Logo)کے ساتھ امتیاز کی طرف سے #NEWONEکے تحت ایک کیمپین شروع کر دی گئی ہے جس میں کمپنی کی ترقی کو صارفین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
امتیاز سپرمارکیٹ ماضی میں انتہائی کامیاب سفر طے کرکے اس مقام تک پہنچا ہے۔ اس سپرسٹور چین کے ملازمین کی تعداد اب 7ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اس سفر میں4لاکھ سے زائد قابل عزت صارفین کا ساتھ امتیاز سپر مارکیٹ کو حاصل ہے۔فی الوقت امتیاز کی ملک بھر میں 11برانچیں ہیں جو اسے اس شعبے میں دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ امتیاز سپرسٹور کے بانی امتیاز حسین عباسی نے 1955ءمیں ایک کارنر شاپ سے کام شروع کیا تھا، اپنی محنت اور لگن سے انہوں نے اسے سپرسٹور چین تک ترقی دی اور اب اس کاروبار کو ریٹیل کاروبار تک لے آئے ہیں۔
امتیاز سپرمارکیٹ کا نیا ’لوگو‘ اس کی ترقی کی علامت ہے۔ روایتی شاپنگ ٹرالی سے اپنا لوگو تبدیل کرنا کمپنی کے بڑے مقصد کی غمازی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ سپرسٹور چین اب پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی بننے جا رہی ہے۔ نئے ’لوگو‘ میں بنائے گئے ستارے خوش قسمتی اور مثبت سوچ کے عکاس ہیں۔ لوگو میں خوش و خرم نظر آنے والا آدمی کمپنی کا صارف ہے جو امتیازپر شاپنگ کرتا ہے۔ ٹک کا نشان مناسب طریقے سے کاروبار کرنے کے عمل کو ظاہر کرتا ہے جبکہ کمان کا نشان اتحاد میں مضبوطی کا استعارہ ہے۔
نئی ’لُک‘ نیا ویژن اور کمپنی کو ریٹیل کاروبار کے درجے تک ترقی دینا درست سمت میں ایک قدم دکھائی دیتا ہے۔ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ کمپنی کو ترقی دینے کا اعلان کرنے کے بعد سے امتیاز سپرسٹور کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی طرف سے کمپنی کو مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
امتیاز سپرمارکیٹ کے نئے ایجنڈے کا مطلب سپرسٹور چین کا ادغام نہیں ہے۔ اس کی بجائے اس کا مطلب یہ ہے کہ کس طرح امتیاز آپریشنز میں بہتری اور اپنے گراں قدر گاہکوں کو اطمینان بخش سروس مہیا کرنے کے لیے ہمیشہ مثبت تبدیلی کے لیے تیار رہتا ہے۔
امتیاز سپر مارکیٹ کے فیس بک پیج پر رسائی کے لیے یہاں کلک کریں
امتیاز سپر مارکیٹ کے انسٹا گرام پیج پر رسائی کے لیے یہاں کلک کریں
امتیاز سپر مارکیٹ کے ٹوئٹر پیج پر رسائی کے لیے یہاں کلک کریں
امتیاز سپر مارکیٹ کے یو ٹیوب چینل پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں
یہ پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کوئی ریٹیل کمپنی اپنے گاہکوں کو آسانیاں دینے پر اتنی زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو صرف مغربی ممالک میں ہی دیکھا جاتا ہے۔ کوسٹکو، والمارٹ، ٹیسکو، ٹارگٹ اور دیگر سٹورز نے اسی ماڈل کو اپنایا ہے اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔