سنجے دت کو کیسے معلوم ہوا کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے؟ بیماری کی تفصیلات سامنے آگئیں

سنجے دت کو کیسے معلوم ہوا کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے؟ بیماری کی تفصیلات ...
سنجے دت کو کیسے معلوم ہوا کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے؟ بیماری کی تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 8اگست کے روز سنجے دت کو سانس لینے میں شدید دشواری ہونے لگی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس منفی آیا۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈاکٹروں نے انہیں سی ٹی سکین اور پی ای ٹی سکین کروانے کی ہدایت کی۔سنجے دت کو بتایا گیا کہ انہیں ممکنہ طور پر بیکٹیریل انفیکشن ’ٹیوبرکیولوسس‘ ہو گئی ہے۔ 
ان کے پھیپھڑوں میں مائع مواد بھرا تھا جو ڈاکٹروں نے نکال دیا۔ ان کے پھیپھڑوں سے ڈیڑھ لیٹر مواد نکالا گیا۔ وہ دو دن تک ہسپتال میں رہے۔ ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑوں سے نکلنے والا مواد ٹیسٹ کے لیے بھیجا جس سے معلوم ہوا کہ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو چکا ہے۔ اس کے بعد ان کا سی ٹی سکین اور پی ای ٹی سکین کیا گیا اور ان میں بھی کینسر کی تصدیق ہو گئی۔ سنجے دت نے یہ افسوسناک خبر خود اپنے مداحوں کو دی ہے اور ان سے دعا کی اپیل کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے امریکہ جائیں گے۔

مزید :

تفریح -