سوشل میڈیا نے اپنے نانانانی کے ساتھ رہنے والے نوجوان کی قسمت بدل دی، کروڑوں روپے کمانے لگا

سوشل میڈیا نے اپنے نانانانی کے ساتھ رہنے والے نوجوان کی قسمت بدل دی، کروڑوں ...
سوشل میڈیا نے اپنے نانانانی کے ساتھ رہنے والے نوجوان کی قسمت بدل دی، کروڑوں روپے کمانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے لوگوں کو آمدنی کے نئے اور آسان مواقع مہیا کیے ہیں۔ اب اس امریکی نوجوان ہی کو دیکھ لیں جو اپنے نانانانی کے ساتھ رہتا تھا لیکن پھر سوشل میڈیا نے اس کی زندگی ہی بدل دی اور وہ کروڑوں روپے کمانے لگا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 27سالہ نوجوان کا نام جیمز مکلوڈ آئزن ہے۔ اس کی پیدائش کے چند سال بعد ہی اس کے ماں باپ میں علیحدگی ہو گئی اور اس کے ماں اسے لے کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی آئی۔ گھر بہت چھوٹا تھا اور وہ 14سال کی عمر تک اپنی ماں کے ساتھ ہی اس کے بیڈ میں ہی سوتا رہا۔ 
جیمز کا کہنا ہے کہ ”میرے نانانانی کا گھر دو بیڈرومز کا تھا۔ ایک میں نانانانی رہتے تھے اور دوسرے میں میں اور میری ماں۔ میں مقامی کار بوٹ میں جاتا اور مختلف اشیاءخرید کر معمولی منافعے پر فروخت کرتا تھا۔ کئی سال تک میں یہ کام کرتا رہا۔ان دنوں میں یونیورسٹی میں اکنامکس پڑھ رہا تھا۔ انسٹاگرام کو لانچ ہوئے ابھی ایک سال ہوا تھا اور یہ کافی غیرمعروف ایپلی کیشن تھی۔ میں نے اس پر 10اکاﺅنٹ بنا لیے جن پر میں نوجوان اور امیر لڑکے لڑکیوں کے گلیمرس لائف سٹائلز کے بارے میں پوسٹنگ کرتا تھا۔ لوگوں نے میرے اس آئیڈیا کو بہت پسند کیا اور میرے اکاﺅنٹس کافی بڑے ہوتے گئے۔ 2012ءمیں میں نے ’رِچ کڈز آف انسٹاگرام‘ کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا، اب اس کا نام ’رِچ کڈز آف انٹرنیٹ‘ ہے۔ اب میں ان اکاﺅنٹس کے ذریعے مختلف مصنوعات کی پروموشن کرکے کروڑوں روپے کما رہا ہوں اور ایسی پرتعیش زندگی گزار رہا ہوں، جس کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -